{"product_id":"9789358720761","title":"Ashaar: (Selected Urdu Ghazals)","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003e\u003cem\u003eAshaar\u003c\/em\u003e\u003c\/strong\u003e, is a book of Ghazals collection by \u003cem\u003eHasan Naim\u003c\/em\u003e.\u003c\/p\u003e\u003cp\u003eحسن نعیم لکھتے ہیں ۔۔۔\u003c\/p\u003e\u003cp\u003eنئے احساسات اور خیالات سماجی حوالوں کے بغیر خالی خالی سے رہتے ہیں، خواہ انہیں ضبط نظم میں لانے کے لیے کتنے ہی دلکش استعارات، علامات یا ڈکشن کو آلۂ کار بنایا گیا ہو، فکر و فن کے مسائل بھی حیات و کائنات کے مسائل ہی کا ایک حصہ ہیں کیونکہ فکرِ محسوس، جو اددب کا سرچشمہ ہے، اسی دنیا کے تجربات و محرکات سے فیض یاب ہوتا ہے۔\u003c\/p\u003e\u003cp\u003eیہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنے تہذیبی ورثے اور تخلیقی سرچشمے سے کنارہ کشی کے متمنی ہوتے ہیں، وہ اعلیٰ ادب سے خصوصی دلچسپی نہیں رکھتے۔ فطری ذہانت اور علم کی رہنمائی ایسی صورت میں اچھی شاعری سے روابط استوار کرتی ہے جبکہ شاعر کو اپنی زبان کے جینئس اور اپنے شعری روایات کا گہرا احساس بھی ہو اس لیے کہ عصری صداقتوں کا معنی خیز اظہار انہی واسطوں سے ممکن ہے، جمالیاتی حِس بھی عصری تفکرات کے تابع ہے اور تہذیبی تربیت سے بےتعلق نہیں ہے۔\u003c\/p\u003e\u003cp\u003eمیں اپنی غزلوں میں کہاں تک زندگی کے حرکی عناصر کو سمو سکا ہوں اور اپنے کلچر کے تضاد و تصادم کو پیش کر سکا ہوں، اس کا بہتر فیصلہ اس کتاب کے قارئین ہی کر سکتے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Taemeer Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48569995821297,"sku":"9789358720761","price":15.99,"currency_code":"USD","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0674\/5433\/7265\/files\/9789358720761_p0.jpg?v=1786858872","url":"https:\/\/shop.barnesandnoble.com\/products\/9789358720761","provider":"Barnes \u0026 Noble","version":"1.0","type":"link"}